ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / جنوبی افریقہ کے خلاف اینڈرسن کا کھیلنا مشکوک

جنوبی افریقہ کے خلاف اینڈرسن کا کھیلنا مشکوک

Thu, 25 May 2017 11:20:35  SO Admin   S.O. News Service

لندن،24مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوبی افریقہ کے خلاف جولائی میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کا کھیلنا مشکوک ہے۔اینڈرسن ران میں درد کے مسئلے سے دو چار ہیں اور ایسا کہا جا رہا ہے کہ وہ چار سے چھ ہفتے کے لئے کرکٹ کی دنیا سے باہر ہو سکتے ہیں۔جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ چھ جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کوچنگ اسٹاف اس ہفتے اینڈرسن کی چوٹ کی تحقیقات کریگا۔انہوں نے انگلینڈ ٹیم کے گزشتہ 10ٹیسٹ میچوں میں سے چار میچوں میں نہیں کھیلا ہے۔انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز چھ جولائی سے آٹھ اگست تک کھیلی جائے گی۔اس ٹیسٹ سیریز سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز اور تین ٹی 20میچ کھیلے جائیں گے۔جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز 24مئی سے 29مئی تک کھیلی جائے گی، وہیں ٹی 20سیریز 21جون سے 25جون تک کھیلی جائے گی۔
 


Share: